سندھ پولیس اپنے 6 اہلکاروں کو ڈاکووں سے بازیاب کرانے میں ناکام

شکارپور(این این آئی)سندھ پولیس شکارپور سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو کچے کے ڈاکو?ں سے بازیاب کرانے میں اب تک ناکام ہے۔پولیس نے اہلکاروں کے اغوا کا مقدمہ چالیس افراد کے خلاف درج کرلیا جس میں 14ملزمان نامزد اور 26 نامعلوم ہیں۔واضح رہے کہ خان پور کے کچے کے علاقے کوٹ شاہو میں ڈاکووں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے تمام اہلکاروں کو اغوا کرکے کچے میں لے گئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او کوٹ شاہو محبوب بروہی اور ہیڈ محرر سمیت 5 اہلکاروں کو اغوا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں