پاسپورٹ کےلئے لیمنیشن پیپر بروز ہفتہ پاکستان پہنچنے کا امکان

لاہور( این این آئی) ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے کہا ہے کہ پاسپورٹ کے لئے لیمنیشن پیپر آج ( ہفتہ )تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور آئندہ ہفتے سے پاسپورٹ کی تیاری کا کام شروع ہو سکے گا۔بتایا گیا ہے کہ لیمنیشن پیپر کی عدم دستیابی کی اطلاعات پر نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے ڈی جی پاسپورٹ سے رابطہ کیا اور پاسپورٹ کی چھپائی کا معاملہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی پاسپورٹ نے یقین دہانی کرائی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، پاسپورٹ کےلئے لیمنیشن پیپر ہفتے تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور آئندہ ہفتے سے پاسپورٹ کی تیاری کا کام شروع ہو سکے گا۔یاد رہے ملک بھر میں لیمنیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہے ، ایک ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ تک پہنچ گیا ہے ،روزانہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ نئے اور تجدید کی درخواستیں آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں