یرغمال بنائے جانے والے 126 اسرائیلیوں کو غزہ میں رکھا گیا ہے، اسرائیلی فوج
بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک اس کے کم از کم 279 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1300 سے زائد ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ حماس نے اغوا کیے جانے والے 126 اسرائیلیوں کو غزہ میں یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے یہ دعوی کیا تھا کہ 150 اسرائیلیوں کو غزہ میں مغوی بنا کر رکھا ہوا۔
Load/Hide Comments


