لبنان سے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ
بیت المقدس(صباح نیوز) اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل پر فائر کیے جانے والے میزائل سے ایک اسرائیلی شہری ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر انھوں نے میزائل فائر کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس میزائل حملے کا جواب آرٹلری فائر کی صورت میں دیا گیا ۔
Load/Hide Comments


