پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی
اوتھل (این این آئی) پاکستانی اور ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھی لسبیلہ کے لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی جبکہ ایرانی پیٹرول 260 لیٹر تھا تب بھی وہی کرائے وصول کیا جارہا تھا اب جب ایرانی پیٹرول کی قیمتیں کم ہو کر 180 فی لیٹر سے بھی کم میں دستیاب ہے اور حکومت پاکستان کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی پٹرول میں 40 روپے اور ڈیزل میں بھی بڑی کمی کر دی گئی ہے لیکن بیلہ سے کراچی ٹرانسپورٹرز اب تک وہی کرایہ وصول کررہے ہیں جو کہ سراسر عوام ذیادتی ہے عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ سے اپیل کی ہے کہ بیلہ سے حب اور کراچی کے نئے کرایہ لسٹ مقرر کرکے ٹرانسپورٹر حضرات کو پابند کیا جائے کہ پیٹرول کم ہونے کے حساب سے کرائے وصول کریں تاکہ عوام کو اس کمر توڑ مہنگائی میں ریلیف مل ریلیف مل سکے۔


