غربِ اردن کو ضم کرنے کا فیصلہ اسرائیل کی اپنی صواب دید پرمنحصرہے،امریکا
واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ غربِ اردن کے بعض حصوں کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا فیصلہ اسرائیل کی اپنی صواب دید پر منحصر ہے۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی خود مختاری میں توسیع کا فیصلہ اسرائیلیوں ہی کو کرنا ہے۔
Load/Hide Comments


