بی آئی ایس پی کے تحت رقم لینے والی خواتین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظیفہ دیا جائیگا
کوئٹہ (آن لائن)وہ خواتین جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے حاصل کر رہی ہیں´۔حکومت کی جانب سے ان مستحق خواتین کے بچے جو پرائمری سے ہائیر سیکنڈری میں زیر تعلیم ہے ان کے تعلیم کے حصول کیلئے بھی وظیفہ دیا جارہا ہے۔تو آج ہی اسکول سے فارم کی تصدیق کرواکے بینظیرانکم سپورٹ کے دفتر جا کر بچوں کے تعلیمی وظیفے کی حصول کی درخواست جمع کرائیں تاکہ آپکے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کوئی مالی مشکلات پیش نہ آئیں۔اس حوالے سے اگر کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وفاقی محتسب سے ان کے دفتر واقع ریجنل آفس سمنگلی روڈ نزد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM)کوئٹہ پررابطہ کریں۔
Load/Hide Comments


