عمران خان کا ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کے لئے عدالت سے رجوع
اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔سابق وزیراعظم نے ہر ہفتہ کے روز اپنے بیٹوں سے بات کرنے کے لئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا، جس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے واٹس ایپ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی۔نئی درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ہر ہفتہ کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دے۔ حقیقی بیٹوں سلمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے۔واضح رہے کہ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث نئی درخواست پرتاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔
Load/Hide Comments


