امریکی سفارت خانے کے سامنے آج غزہ مارچ ضرور ہوگا،سراج الحق

اسلام آباد/لاہور(آن لائن )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ آج(اتوار کو ) اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ ہوگا تاہم انتظامیہ نے ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔اسلام آباد پولیس اور ایف سی نے غزہ یک جہتی مارچ کی تیاریوں سے روکتے ہوئے ریڈ زون سے اسٹیج اور ساو¿نڈ سسٹم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے مزاحمت کی تو پولیس نے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا سمیت متعدد کارکنوں و رہنماو¿ں کو گرفتار کرلیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ اتوار کو اسلام آباد میں مارچ کرینگے۔ عالمی ادارے فلسطین میں مسلمانوں کے قتلِ عام پر خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر زمینی حملے بھی شروع کر دیے گئے ہیں، اسرائیل کی غزہ پر بدترین بمباری جاری ہے۔سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے منافقت کی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا اس سارے گندے کھیل میں شامل ہے جس نے اسرائیل کے لیے اسلحہ اور بحری بیڑہ بھیجا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں