اسرائیل غزہ کیلئے امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، مصر
قاہرہ(صباح نیوز)مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مصر اور غزہ کے درمیان رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کو امداد کی فوری ترسیل میں اسرائیل کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ رفح کراسنگ کی جانب جانے سے قبل اسرائیلی نطزانہ کراسنگ پر ٹرکوں کا لازمی معائنہ کیا جاتا ہے جس کے بعد رفح کراسنگ تک پہنچنے کے لیے 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے، اس کی وجہ سے امداد کی ترسیل میں کافی تاخیر ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ رفح کراسنگ مصر کے زیرِ انتظام ہے اور اسرائیل کی سرحد سے متصل ہے، حماس کے حملے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ کرنے کے بعد سے یہ امداد کی ترسیل کا اہم مقام بن گیا ہے۔
Load/Hide Comments


