نصیر آباد میں دو مختلف واقعات میں تین افراد قتل، ایک زخمی

اوستا محمد(یو این اے )نصیرآباد کے علاقے خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ سلیمان میں چچا دیدار نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بھتیجی مسمات( و) اور مبینہ آشنا محمد صابر کوقتل کردیا دیدار علی آلہ قتل سمیت ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعہ کے بعد ایس ایچ او خان کوٹ سہنڑاں خان کھوسہ موقع پر پہنچ کر نعشیں پوسٹ مارٹم کےلیے سول ہسپتال لائی گئیں جبکہ مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں نصیرآباد کے علاقے خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں خون سفید ہوگیا بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کرکے نعش گھر کے صحن میں دفن کردی دوسرے بھائی نے ماں کا بدلہ لینے کےلیے بھائی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ملزم فرار جبکہ پولیس نے ماں کوقتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق خان کوٹ پولیس تھانہ کے گاوں گرام خان نے مبینہ طور پر بیٹے محمد اسلم نے فائرنگ کرکے اپنی ماں مسمات ( ع) کو قتل کرکے خفیہ طور پر گھر کےصحن میں قبر کھود کرکے دفن کردیا پولیس مطابق جب بیٹا شوکت خان واپس آیا تو ماں کا بھائی کے ہاتھوں قتل کا سن کر فائرنگ کرکے اپنے بھائی محمد اسلم کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کو ملی تو ایس ایچ او خان کوٹ سہنڑاں خان کھوسہ کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ماں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل محمد اسلم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تاہم مقتولہ عائشہ بی بی کی نعش نکالنے کےلیے ضروری کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں