پی ایس او نے پی آئی اے کیلئے قرض کی سہولت 50 کروڑ روپے کردی

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان پی ایس او نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جائے گا، پی ایس او نے پی آئی اے کی قرض کی سہولت 50 کروڑ روپے کردی ہے۔ دوسری طرف اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے، یہ رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے دی جائے گی، اجلاس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔بتایا جارہا ہے کہ نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی اجلاس میں پی آئی اے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، تاہم پی آئی اے کو منظوری کی رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے فراہم کی جائے گی، اس فنڈز سے پی آئی اے اپنے ضروری اخراجات پورے کرسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں