سگریٹ نوشی کرنے والی پاکستانی خواتین کی تعداد میں اضافہ

مکوآنہ (این این آئی)ترقی یافتہ ملکوں میں سگریٹ نوشی مسلسل کم ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں یہ بیماری نہ صرف بڑھ رہی ہے بلکہ عورتوں میں بھی پھیل رہی ہے۔ حالیہ سالوں میں پاکستان میں سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔تحقیق کاروں اور پروفیشنلز کے کیپیٹل کالنگ نیٹ ورک کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں 7فیصد سے زائد خواتین روزانہ کی بنیاد پر سگریٹ نوشی کر رہی ہیں۔اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ نوش خواتین کی زیادہ تعداد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے اور دیہی علاقوں میں 10فیصد خواتین سگریٹ نوشی کر رہی ہیں۔سگریٹ کے نشہ میں مبتلا خواتین کا دوسرا بڑا گروپ کم تعلیم یافتہ خواتین(12فیصد) ہیں۔پاکستان میں سگریٹ پینے والی خواتین میں سے ساڑھے 19فیصد کی عمر 25سے 29سال کے درمیان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں