دُ نیا بڑی تیزی سے اپنی کروٹیں بدلتی رہی ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاکہ دُ نیا بڑی تیزی سے اپنی کروٹیں بدلتی رہی ہے۔پل پل بدلتی دُنیا ہم سے نئی ترجیحات کا تعین اور اپنے اہداف حا صل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا تقاضہ کر رہی ہے۔گورنر یاسین زئی نے اس بات پر یقین کا اظہار کیاکہ یونیو رسٹی آف لورالائی صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کے اذہان کو جدید تحقیق وتخلیق سے منور کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ وائس چانسلر آف لورالائی یونیورسٹی اور اُن کی پوری ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں یونیو رسٹی آف لورالائی کے انتظامی اور تدریسی امور ومعا ملات سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد اور پر نسپل سیکرٹری ٹوگورنر نصر اللہ جان بھی موجود تھے۔بریفنگ کے دوران یونیورسٹی کے انتظامی اور مالی امور کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئند کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر نے کہاکہ یہ بات یقین کے ساتھ کی جاسکتی ہے کہ لو رالائی یونیو رسٹی اپنے محل وقوع کے اعتبار سے صوبہ کے روشن مستقبل کو ممکن بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں