ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو بخار ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ،ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کردیا گیا ، 70 سال کے نجیب رزاق کی حالت بہتر ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کرپشن الزامات پر 12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


