عام انتخابات کا 8 فروری کو انعقاد،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کی سماعت اور احکامات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل 11 فروری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم صدر مملکت سے جب مشاورت کی گئی تو 8 فروری کی تاریخ سامنے آئی۔
Load/Hide Comments


