غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 46 ہوگئی، متعدد زخمی و لاپتہ
غزہ (صباح نیوز)غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 46 ہوگئی،صہیونی فوج غزہ کی بچی کھچی عمارتوں کو بھی تباہ کرنے لگی۔ اسرائیلی ٹینک غزہ میں اندھا دھند گولہ باری کر رہے ہیں اور جہاں کوئی عمارت سلامت نظر آتی ہے، بم سے اڑا دی جاتی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 46 ہوگئی۔ غزہ حکام کے مطابق متعدد صحافی ابھی بھی زخمی اور لاپتہ ہیں۔ اسرائیلی جارحیت سے کئی صحافیوں کے خاندان بھی شہید ہوئے۔ترک حکام کا کہنا ہے اسرائیل جان بوجھ کر صحافیوں کونشانہ بنا رہا ہے جبکہ الجزیرہ سمیت دوسرے گروپس کے صحافیوں کودھمکی آمیزفون کالزبھی موصول ہوئیں۔دوسری جانب اسرائیل نے جارحیت کی تمام حدیں پار کردی ہیں صہیونی فوج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسامہ زید اسکول پر بم گرا دیا جہاں 20 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے۔۔ گنجائش اور استعداد ختم ہونے پر اونروا نے مزید مہاجرین کو پناہ دینے سے معذرت کرلی۔


