کراچی میں نگلیریا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہارگیا

کراچی(صباح نیوز) کراچی میں نگلیریا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں بفرزون کا رہائشی نگلیریا سے انتقال کرگیا ، 45 سال کے مریض کویکم نومبر کو نجی ہسپتا ل میں داخل کروایا گیا تھا، نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری موت رپورٹ ہوئی ۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں سال نگلیریا سے اموات کی تعداد 11 ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں