حکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہوچکی ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ،پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہوچکی ہے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں میں ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا جارہا بلوچستان کے پسماندگی،غربت اور جہالت کے ذمہ دار یہاں کی قوم پرست جماعتیں ہیں جنہوں نے قومیت کے نام پر عوام سے ووٹ لیکر عوام کی مفادات کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے 13تاریخ کو کوئٹہ میں بڑا شمولیتی جلسہ ہوگا جس میں ہزاروں افراد پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگے مستقبل کا وزیر اعظم بلاول بھٹو ہے پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں وقت آنے پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے پسماندگی ختم کرنے میں اپنا بھر پور کردارادا کرینگے وفاقی حکومت نے انتخابات سے قبل عوام کے ساتھ جو وعدے ا ور دعوے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدے کو پورانہیں کیا جارہا ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے والے ڈیڈھ سال میں کچھ بھی نہ کرسکا اور عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور غربت پر سیاست کرنے والوں نے بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کے ذمہ دار ہیں جو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے قومیت کا نعرا لگا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کورنا وائرس سے متعلق عملی اقدامات اٹھائیں اگر کورنا وائرس پھیل گیا تو بلوچستان کے عوام مزید پریشانیوں کا شکار ہونگے اس لئے کورنا وائرس کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ 13مارچ کو ہونے والے جلسے کی کامیابی کیلئے اپنا کردارادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں