ہم نے غزہ کے افراد کو بے گھر کرنے میں مدد نہیں کی، یو این آر ڈبلیو اے

مقبوضہ غزہ (این این آئی)تحریک حماس نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یو این آر ڈبلیو اے)پر اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت کا الزام عائد کیا ہے۔ عالمی ادارے نے اس الزام کا جواب بھی دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے کے ترجمان نے حماس کے الزام پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایجنسی نے غزہ کی پٹی کے شمال سے فلسطینیوں کو جنوب میں منتقل کرنے کی درخواست نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے الزام لگایا کہ ہم نے شمالی غزہ سے نقل مکانی میں مدد کی ہے تاہم ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بدھ کو حماس نے عالمی ادارے پر الزام لگایا تھا کہ وہ غزہ کے رہائشیوں کی جبری نقل مکانی میں اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت کئے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں