اسد عمر نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا، سیاست چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ اسد عمر نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں۔ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفا اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسد عمر نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ میں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراو¿ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں