ٹانک میں پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او جاں بحق، 2 اہلکار زخمی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ نور میں پولیس موبائل وین پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اسٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) عبدالعلی خان جاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کیا گیا، پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
Load/Hide Comments


