اردن کی غزہ کے فیلڈ ہسپتال کو فضا سے پیراشوٹ کے ذریعے طبی امداد کی فراہمی

غزہ پٹی میں عمان کے زیر انتظام فیلڈ ہسپتال کی مدد کے لئے ایک بار پھر طبی سامان کو فضا سے گرایا گیا ۔
عمان(صباح نیوز)اردن کی جانب سے دوسری مرتبہ غزہ میں ہسپتال کو طبی سامان فراہم کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کا کہنا ہے کہ قطر، متحدہ عرب امارات کے تعاون سے طبی سامان پہنچایا گیا ۔ اردنی فوج نے اعلان ہے کہ غزہ پٹی میں عمان کے زیر انتظام فیلڈ ہسپتال کی مدد کے لئے ایک بار پھر طبی سامان کو فضا سے گرایا گیا ۔سامان کو پیراشوٹ کے ساتھ طیاروں سے گرایا گیا ہے، تقریبا ایک ہفتہ پہلے اسرائیل کے تعاون سے طبی سامان پہنچایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں