سابق لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے قافلے کے قریب میزائل حملے کا انکشاف

بیروت:لبنان کے سابق وزیراعظم سعد الحریری نے کہاہے کہ سعد حریری کے قافلے کے قریب گیارہ روز قبل وادی البقاع میں ایک میزائل حملہ کیا گیا تاہم اس واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک اسے منظرعام پرنہیں لایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی حکومت نے تصدیق کی کہ سابق وزیراعظم سعد حریری کے قافلے کے قریب وادی البقاع میں ایک میزائل داغا گیا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعد حریری کے اس قافلے میں جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس 30 گاڑیاں تھیں۔ سعد حریری کی گاڑی سے قریبا پانچ سو میٹر کے فاصلے پر پہاڑی علاقے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے اس کی تحقیقات شروع کردی تھیں۔جائے وقوعہ سے میزائل کے ٹکڑے ملیہیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات ظاہر نہیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں