اسرائیل نے لبنان میں کوریج کرنے والے صحافیوں پر حملہ کردیا

اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان پر بھی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں پر براہ راست کوریج کے دوران حملہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج نے براہ راست کوریج کرنے والے صحافیوں پر فضائی حملہ کردیا۔صحافیوں پر اسرائیلی حملے کی ویڈیو انٹرنیشنل میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پریس کی جیکٹ پہنے اپنے صحافتی فرائض کو انجام دیتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اسی دوران ایک زور دار ا?واز ا?تی ہے اور صحافی اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ پڑتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں