منی لانڈرنگ کیس، عدالتی حکم پر مونس الٰہی کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد

لاہور(صباح نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کے منی لانڈرنگ کیس میں بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کر دی گئیں۔تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق مونس الٰہی کے لاہور میں 8 مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، ان کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 48کروڑ 76لاکھ سے زائد کی رقم آئی اور انہوں نے ساری رقم ان بینک اکاؤنٹس سے نکلوا لی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مونس کے رقم جمع کرانے اور منتقل کرنے میں استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں، ان کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے ہیں۔دستاویز کے مطابق مونس الٰہی کی 6مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے، ان کی قصور میں 5 اور راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا، انہوں نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں اور عدالت کے حکم پر ان کے بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں