افغانستان سے پاکستان داخل ہونیوالی پروازوں کو قبل از وقت آگاہی دینا ہوگا، سول ایوی ایشن

کراچی (انتخاب نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔سی اے اے کے مطابق کابل میں تاحال ایئر ٹریفک سروس معطل ہے، افغانستان جانے والی پروازیں اپنے رسک پر جاسکتی ہیں۔سی اے اے نوٹم کے مطابق پاکستان کی حدود میں داخلے سے15 منٹ قبل ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہی دینا ہوگی۔سی اے اے نے افغانستان سے پاکستان فضائی حدود میں داخلے کے لیے فریکوئنسی بھی جاری کی ہے جس کے ذریعے افغانستان سے داخل پروازوں کو رہنمائی فراہم کی جائےگی۔نوٹم کے مطابق مشرق سے افغانستان جانے والی پروازوں کو اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن رہنمائی فراہم کرےگا، کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن بھی رہنمائی فراہم کریں گے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنوٹم جاری کرکے تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں