عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

نیویارک(صباح نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60ڈالر سے بھی نیچے آ گئی ، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کے سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے دو فیصد کمی کے ساتھ 75.54ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں