امریکی خاتون نے غلطی سے 7 ہزار ڈالر کی ٹِپ دے دی، بینک سے ریفنڈ کا مطالبہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون نے معروف فاسٹ فوڈ ریستوران سب وے پر سینڈوچ خریدنے کے بعد غلطی سے 7 ہزار ڈالر کی ٹِپ دے دی۔اتنی بڑی رقم بطور ٹِپ دینے والی ویرا کونر نامی خاتون نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے 23 اکتوبر کو ایک فٹ لمبا ویکلی اٹالین سب منگوایا۔ اس سینڈوچ کی قیمت 7.54 ڈالر تھی جبکہ انہوں نے اِس کے عوض 7105 ڈالر کیٹِپ دے دی۔ویرا کونر نے یہ قیمت بینک آف امریکہ کے کریڈٹ کارڈ سے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں