گوگل سے غیر فعال اکاﺅنٹس کو ڈیلیٹ کردیا جائیگا، اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ نے اپنے گوگل اکاو¿نٹ کو کافی عرصے سے استعمال نہیں کیا تو بہتر ہے کہ اس پر لاگ ان ہو جائیں۔اگر آپ 30 نومبر تک اپنے غیر فعال گوگل یا جی میل اکاو¿نٹ پر لاگ ان نہیں ہوئے تو کمپنی کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ گوگل نے مئی 2023 میں اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 2 سال سے غیر فعال اکاو¿نٹس کو 2023 کے آخر تک ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔اس پالیسی کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو رہا ہے اور جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، میٹ، کیلنڈر، یوٹیوب اور فوٹوز کے لیے غیر فعال گوگل اکاو¿نٹس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔اس حوالے سے 30 نومبر تک صارف کے غیر فعال جی میل اکاو¿نٹ سمیت ریکوری ای میل اکاو¿نٹس پر متعدد ای میلز بھیجی جائیں گی۔اگر صارف کی جانب سے کچھ نہ کیا گیا تو پھر یکم دسمبر کو اس کا اکاو¿نٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور پھر اس تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔اس پالیسی کا اطلاق مستقبل میں بھی ہوگا یعنی اگر صارف کوئی اکاو¿نٹ 2 سال تک استعمال نہیں کرے گا تو کمپنی کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔مئی میں گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا تھا کہ غیر فعال اکاو¿نٹس ہیک ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔گوگل کا کہنا تھا کہ ان اکاو¿نٹس کی سکیورٹی کمزور ہوتی ہے اور ایک بار وہ ہیک ہو جائیں تو انہیں غیر قانونی مقاصد یا اسپام مواد پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق سب سے پہلے ایسے گوگل اکاو¿نٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جن کو بنانے کے بعد کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔ اس پالیسی کا اطلاق ذاتی گوگل اکاو¿نٹس پر ہوگا جبکہ اداروں سے منسلک اکاو¿نٹس متاثر نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں