کراچی مبارک ولیج پھنسے میں کوئلہ بردار جہاز کو نکالنے کیلئے جاری ریسکیو آپریشن ناکام

کراچی: مبارک ولیج پر چٹانوں میں پھنسے ہوئے کوئلہ بردار جہاز کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن ناکام ہوگیا۔ جہاز کو نکالنے کی کوشیش روک دی گئیں۔ آج رات بارہ بجے دوبارہ آپریشن کیا جائیگا۔ واضع رہے ناکام آپریشن میں تین چھوٹے آبی جہازوں نیحصہ لیا تھا۔ جبکہ مبارک ولیج کے مقامی ماہیگیروں نے پھنسے ہوئے جہاز کو گہرے سمندر میں حصہ لینے والے جہازوں تک لوھے کی زنجیر (چین کپی) پہنچانے کا کام سرانجام دیا۔مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اگر آج رات تک جہاز کو نہ نکالا گیا تو جہاز مزید ایک ہفتے تک پھنسا رہیگا کیونکہ آنے والے ایک ہفتے تک (low tide) ہوگا۔ جس کی وجہ سے ایک ہفتے تک جہاز تک سمندری پانی نہیں آسکے گا۔ واضع رہے کہ بدھ کی صبح تیز لہروں نے جہاز کو مبارک ولیج کے ساحل کی جانب دھکیل دیا تھا۔ کوئلہ بردار جہاز کا تعلق بلوچستان میں قائم ایک چینی پاور کمپنی سے ہے۔ جہاز میں بھاری مقدار میں کوئلہ موجود ہے علاوہ ازین اکتوبر 2018ء میں مبارک ولیج کے سمندر میں تیل بہنے کے باعث ساحل بری طرح آلودہ ہوگیا تھا۔ جس کے باعث مچھلیوں سمیت دیگر آبی حیات کو نقصان پہنچا تھا۔ اگر اس کوئلہ بردار جہاز کو نہیں نکالا گیا تو سمندری حیات کو ایک بار پھر نقصان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں