متحدہ عرب امارات اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

ابوظہبی(صباح نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں کلائمیٹ سمٹ کوپ 28 اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطی میں پائیدار امن کے لیے میکنیزم طے کرنے اور خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے لیے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی اور امریکی صدور نے اسرائیل فلسطین مستقل جنگ بندی پر تبادلہ خیال بھی کیا اور غزہ میں امداد کے لیے دیرپا اور محفوظ طریقہ کار پر بھی گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی بحران کے موثر حل کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں