تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا عمل سختی سے جاری ہے،سول ایوی ایشن
اسلام آباد: سول ایوی ایشن نے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں مزید اقدامات کیے ہیں جن کے تحت پروازوں کی لینڈنگ کو وائرس سے متعلق وزارت صحت کے فارم پر ہونے سے مشروط کردیا گیا ہے سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا عمل سختی سے جاری ہے، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کے بارے میں شکایت کا نوٹس لیا ہے اور سیکرٹری ایوی ایشن نے مسافروں کی اسکریننگ اور فارم پر کروانے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کی لینڈنگ وزارت صحت کے فارم پر ہونے سے قبل ممکن نہیں ہو گی، کنٹرول ٹاور پائلٹ کو لینڈنگ اور پیسنجر برج پر آنے سے پہلے تمام فارم پر کروائے گا جب کہ مسافروں سے فارم پُر ہونے اور واپس لے لینے کی پابندی بھی کروائی جائے گی۔
Load/Hide Comments