آئین کےتحت کوئی فرد یا گروہ پرتشددکارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، نگران وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک امن کیلیے سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کرقانون سازی کریں۔نگران وزیراعظم نے اسلام آباد میں پولیس کےسابق انسپکٹرجنرلز کی 7ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نےملک میں امن کیلیےبہت قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پولیس ڈیپارٹمنٹ کےمقروض ہیں،تخریب کاری کیخلاف جنگ میں90ہزارافراد جاں بحق ہوئے، ملازمت کی نوعیت جوبھی ہوہمیں فرض شناسی سےکام کرناچاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بہت سےچیلنجز درپیش ہیں، ملک میں امن کیلیے سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کرقانون سازی کرنی چاہیے، آئین کےتحت کوئی فرد یا گروہ پرتشددکارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی معاشرہ افراتفری کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
Load/Hide Comments


