باجوڑ میں کنونشن کرنے پر شیرافضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنان پر ایف آئی آر درج

باجوڑ(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان پر کنونشن کے بعد ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ایف آئی آر میں 25 قائدین کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں شیرافضل مروت کا نام بھی شامل ہے جبکہ سابق صوبائی وزیر انور زیب خان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل مردان اور صوابی میں کنونشنز منعقد کرنے پر شیر افضل مروت اور 5سابق ایم پی ایز سمیت 100سے ذائد کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں