نگراں سیٹ اپ سے استعفیٰ دینے کاکوئی ارادہ نہیں ،پرنس احمد علی بلوچ

اوتھل(نمائندہ انتخاب )نگران صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انڈسٹریز و توانائی پرنس احمد علی بلوچ نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت مختصر دورانیے میں عوامی خدمت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے حب کویٹہ میں اکنامک زون تعمیر کیئے جارہے ہیں جام کمال خان عالیانی کی حکومت میں ادھورے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے نگران حکومت اقدامات کر رہی ہے نگران صوبائی حکومت سے دو صوبائی وزرائ نے استعفے دئیے ہیں میرا استعفے دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب نگران سیٹ اپ میں آگئے ہیں تو اپنا دورانیہ مکمل کرینگے،ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جو غیر آئینی ہو،نگران صوبائی حکومت کے پاس وقت کم اور چیلنجرز زیادہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کروانا ہے انہوں نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ہمیشہ ٹیکسیشن کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے لیکن جب سے میں نے منسٹری کا چارج سنبھالا ہے تب سے اس شعبے کو اولین ترجیح دی ہے،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کے دور حکومت میں لسبیلہ اوتھل کے لیئے منظور شدہ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا کام جلد مکمل کیا جائے گا چونکہ یہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ہینڈآور میں ہیں اس سلسلے میں ان سے بات چیت جاری ہے جلد اسے فنکشنل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے پچھلی گورنمنٹ میں محکمہ صحت کے 7 ارب روپے لیپس ہوگئے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے نگران صوبائی حکومت ہیلتھ اور ایجوکیشن کو فوقیت دے رہی ہے جام کمال خان عالیانی کے دور حکومت میں شروع ہونے والا ہیلتھ کارڈ پر موجود صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی سہولت شروع کردی ہے جس سے بلوچستان کے غریب عوام بھرپور مستفید ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں