پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا راج، ، موٹر ویز کے مختلف سیکشنز بند

اسلام آباد/لاہور (صباح نیوز)پنجاب، خیبر پختونخوااورسندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے،موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی تک، موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے کوٹ مومن تک اور موٹروے ایم 3 فیض پور سیدرخانہ تک بند کردی گئی۔قومی شاہراہ پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک بند رہی۔ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں جبکہ ایم فائیو کو شیر شاہ سے اوچ شریف تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کو بند کیا گیا، شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران شہری فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں