بھارت ،ریاست تامل ناڈو کے چار اضلاع میں بارش سے سیلابی صورتحال ،پروازیں ،ٹرینیں منسوخ

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے چار اضلاع میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب سے کئی اضلاع میں نظام زندگی د رہم برہم ہوگیا ، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ کردی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست کے کسی ضلع میں 15 گھنٹوں کے دوران 60 سینٹی میٹر، کہیں 26 اور کسی ضلع میں 17.3 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔موسلا دھار بارش کے باعث متاثرہ اضلاع میں پیر کوسکول، کالج، بینک، نجی ادارے اور پبلک سیکٹر کمپنیاں بند رہیں ۔بھارتی محکمہ موسمیات نے تامل ناڈو میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ضلع کومورین کے علاقے میں ایک سمندری گردش صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف)کی 50، 50 رکنی ٹیمیں ترونلویلی اور توتی کورن اضلاع میں پہنچ گئیں جب کہ کنیا کماری ضلع میں سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف)کی تین ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ اضلاع میں 4 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ،تامل ناڈو کے ضلع توتی کورن جانے والی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جب کہ ترونلویلی ضلع سے آنے اور جانے والی 17 ٹرینوں کو جزوی یا مکمل طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں