کراچی، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، پارساٹاورمیں لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا
کراچی(صباح نیوز)باغ کورنگی پل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں میں 2 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کوسٹر نے راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو کی جانب سے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، حادثے میں زخمیوں کی شناخت محمد علی،افضل علی اور مظہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ شاہراہ فیصل پارساٹاورمیں دوبارہ بھڑکنے والی آگ پر قابوپالیا گیا۔فائربریگیڈحکام کاکہنا ہے کہ عمارت کی نویں ، تیسری اور دسویں منزل پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ، عمارت کے مختلف فلورپرآگ وقفے وقفے سے پھیلی، آگ قابومیں ہے،جسے پھیلنے سے روک دیاہے ۔فائربریگیڈ حکام کاکہنا ہے دوبارہ بھڑکنے والی آگ کے بعدعمارت میں جانیوالے10افرادکوریسکیوکیاگیا ہے،عمارت سے ریسکیو کیے گئے افراد میں 1122کے رضاکاربھی شامل تھے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں آگ کی اطلاع پر ابتدائی طور پر دو گاڑیاں روانہ کی گئیں لیکن فائر فائٹرز نے مزید مدد طلب کی جس کے بعد مجموعی طور پر پانچ فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے ۔


