مسیحی چرچ پر اسرائیلی حملے نے فرانسیسی صدرکو تشویش میں مبتلا کر دیا
پیرس(این این آئی)فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے غزہ میں قائم چرچ کے بھی اسرائیلی جنگ کی زد میں آجانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر میکرون کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ انہوں نے اس سلسلے میں یروشلم میں لاطینی چرچ کے سرپرست کارڈینل پیئرباٹیسٹا پیزابالا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کیا ۔فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جب سے اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہوئی ہے یہ بہت زیادہ افسوسناک صورت حال بنی ہے۔
Load/Hide Comments


