کراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے چار افراد جھلس گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لانڈھی کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے سبب دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔لانڈھی چار نمبر میں شاہی مسجد کے قریب واقع گھر میں دھماکا ہوا ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔اطلاعات ہیں کہ دھماکا گیس لیکیج کے سبب ہوا جس کے سبب خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور امدادی ادارے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ جائے حادثہ پر شواہد جمع کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں