کندھ کوٹ کے گاﺅں میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

سندھ کے علاقے کندھ کوٹ کے گاوﺅں علی محمد بھیو میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ کے گاوﺅں میں زمین میں نصب بم کا دھماکا ہوا، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ افراد مویشی چرا رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد کی نوعیت جاننے کےلیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں