پاکستان کی آٹو انڈسٹری 2023 میں بھی مشکلات کا شکار

گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد جبکہ مینوفیکچرنگ پارٹس کی پیداوار میں بھی 70 فیصد کمی واقع ہوئیکراچی (این این آئی)پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو سال 2023 میں بھی مشکلات کا سامنا رہا، گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد جبکہ مینوفیکچرنگ پارٹس کی پیداوار میں بھی 70 فیصد کمی واقع ہوئی۔گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی حصولات میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق اگر ملک میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ یا اسمبلنگ کا حال یہی رہا تو آئندہ 2 سال میں صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ آٹوموبائل کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کے باوجود نئی ہائی ٹیکنالوجی ملک میں نہیں لائی جا سکی۔ یہی وجہ ہے کہ گاڑیاں اب بھی خریداروں کی پہنچ سے باہر ہیں کیونکہ یہ مہنگی ہیں۔تاہم موجودہ نگران حکومت نے اس معاملے میں نمایاں پیش رفت کی ہے جس کے تحت کسی حد تک بہتری آرہی ہے لیکن صورتحال اتنی امید افزا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں