سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا دبئی اقامہ سے متعلق موقف سامنے آگیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا دبئی پراپرٹی اور اقامہ سے متعلق مو¿قف سامنے آگیا۔ اس حوالے سے جام کمال خان نے کہا کہ 2008ءکے سیاسی حالات اور مخالفت کی وجہ سے جام محمد یوسف چار سال کے لئے دبئی چلے گئے۔ جام محمد یوسف 2 فروری 2013ءکو رحلت فرما گئے، جس کے بعد دبئی قوانین کے تحت ان کی پراپرٹی شرعی طور پر تمام لواحقین میں تقسیم کی گئی۔ پاکستان اور پھر دبئی میں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پراپرٹی لواحقین میں تقسیم ہوئی۔ اس پراپرٹی کو اپنے ایف بی آر اور گوشواروں میں شو کرتا آرہا ہوں اور پیش کردہ کاغذات میں بھی ظاہر کیا گیا۔ اگر مخالفین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میرے اور میرے آباو¿ اجداد کے پاس لسبیلہ ایک ریاست کے طور پر کیسے تھا تو میں وہ بھی وضاحت کرنے کے لئے موجود ہوں۔ الحمدللہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سیاستدانوں میں سے ایک ہوں اور میری جائیداد، کاروبار اور اثاثے ایف بی آر کے سالانہ ٹیکس گوشواروں میں شامل ہیں۔ کوئی کام اور جگہ نہ ہونے کے باوجود مہنگی گاڑیوں اور پرتعش طرز زندگی گزارنے والوں پر حیران ہوں۔


