اقتدار میں آئے تو نوجوانوں کی فلاح کیلئے اقدامات کریں گے، لیاقت لہڑی

کوئٹہ (صباح نیوز) قبائلی، سماجی و پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماءمیر لیاقت جان لہڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلقہ 43 کے غیور عوام کی محبت و عقیدت قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی ٹھکیداروں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں جنہوں نے عوامی خدمت کے بجائے صرف اپنے جیبوں کو بھرا ہے۔میر لیاقت جان لہڑی نے کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیحی ہے اور حلقے کے عوام کے ساتھ مل کر انشاءاللہ علاقے کی تقدیر بدل دیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ مایوس نوجوانوں کی کثیر تعداد پیپلز پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں جوانتہائی خوشی کا باعث ہے۔ میر لیاقت جان لہڑی نے کہا کہ اقتدار میں آکر نوجوانوں اور حلقے کے فلاح بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے بیواﺅں کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پرگرام میں مواقع پیدا کریں گے یتیموں اور بے کسوں کے لیے بہترین سہولیاتی پرگرام شروع کریں گے اور طالبہ و طالبات کو سکالر شپ کی اجراءیقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں