نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ نے 3 سالہ بچی کی جان لے لی
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ نے 3 سال کی بچی کی جان لے لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شب کورنگی میں 5 سال کی ثانیہ زخمی ہوئی تھی اور جناح اسپتال میں زیر علاج تھی۔ حکام نے بتایاکہ ثانیہ دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گئی۔ بچی کی موت پر والدین غم سے نڈھال ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


