ٹیلی گرام میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ

مقبول میسجنگ ایپ ٹیلی گرام میں نئے سال کے آغاز پر متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں میسجنگ ایپ کے لیے کال اسکرین کو ری ڈیزائن کرنے، چیٹ بوٹس کو اپ گریڈ کرنے اور دیگر تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔بلاگ میں بتایا گیا کہ ٹیلی گرام کی کال اسکرین کو نئے بیک گراؤنڈز اور انیمیشن کے ساتھ ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس فیچر سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں ٹیلی گرام میسجز ڈیلیٹ کرنے پر ایک دلچسپ انیمیشن دیکھنے میں آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں