عمران خان کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی (صباح نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔الیکشن ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لئے منظور کی، اپیل 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عمیر نیازی، راجہ یاسر شریف، ملک جواد اصغر پیش ہوئے تھے۔واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں