کورونا وائرس، خطرہ ہوا تو ثناء بلوچ بھاگ جائیگا،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کروناوائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ڈبلیو ایچ او نے کروناوائرس سے متعلق ایس او پیز بھی جاری کر دی وزیر اعلی بلوچستان کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ایران میں کرونا وائرس کے پیش نظرتمام ضرروری سامان تفتان باڈر پہنچائے گئے بلوچستان سے ایران جانے والے افرادپر مکمل پابندی ہے7ہزار سے زائد پاکستانی باشندے ایران گئے تھے وزیراعلی جام کمال نے ایرانی حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے اپوزیشن جماعتیں کورنا وائرس پر تنقید کرنے کی بجائے حکومت کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے سی ایم ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا لیاقت شاہوانی نے کہا کہ یکم مارچ سے اب تک پانچ ہزار پاکستانی باشندے وطن واپسی ہوئی تمام پاکستانی باشندوں کی اسکریننگ مکمل کر لی گی پاکستان ہاوس قرنطینہ سینٹر میں 18سو91زائرین قرنطینہ 14مارچ کو مکمل ہوجائے گا تفتان سرحد کے قریب پانچ مقامات قائم قرنطینہ سینٹرز میں مجموعی طور پر چار ہزار چار سو زائرئن اور دیگر افراد مقیم ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپس تفتان میں قائم کیا گیا ہے تفتان سرحد کے قریب ہی موبائل لیباٹری بھی قائم کر دی گی ہے 10 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ فاتمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں قائم کر دیا گیا 24 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ شیخ زید ہسپتال میں قائم کیا گیاہے حکومت بلوچستان کے پاس ماسک، گلبز، سینٹائیزر سمیت دیگر ضروری طبی سامان وافر مقدار میں موجود ہے 14 مارچ کو پاکستان ہاوس میں مقیم افراد کا کورنٹائن مکمل ہوگے انہوں نے کہا کہ کورنٹائن مکمل کرنے والے زائریں کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دئے جائیں گے کورنٹائن کا عمل مکمل کرنے والے زائرین کو ان کے علاقوں میں بھجوایا جائیگا حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وفاق سے مدد طلب کی ہے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مزید کیٹس اور دیگر طبی سہولیات کی ضرورت ہے وفاقی حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مدد کریں بلوچستان میم کوئی بھی شخص فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوئے ایران سے آئے تمام افراد کو قرنطینہ سینٹرز میں رکھا گیا ہے کوروناوائرس کے تدارک کے لئے افواج پاکستان کا بھی بھرپور تعاون جاری ہے پاک فوج کا ایک اور دستہ ڈاکٹرز کی ٹیم کو لیکر تفتان روانہ کیا جائیگاپوری دنیا کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے ایک پیج پر ہیں، ہماری اپوزیشن پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں اپوزیشن سیاست چمکانا چھوڑدیں بلکہ حکومت کا ساتھ دیں لیاقت شاہوانی نے کہاکہ ایران میں کورونا کی خبروں کے بعد اقدامات شروع کردئیے راتوں رات ہی بارڈر پر ماسک اور ڈاکٹروں کو بھجوا دیا گیا کورونا کے حوالے سے ایرانی حکومت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا ایران سے درخواست کی گئی کہ زائرین کو کوارنٹائن کرنے کے بعد بھیجا جائے 4400 افراد پاکستان ہاوس میں مقیم ہے گوادر میں 11 ڈاکٹر، 7 دیگر عملہ اور 3 آئیسولیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں 56 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن سینٹر شیخ زید ہسپتال میں قائم کردیا تمام ہسپتالوں میں ماسک سمیت دیگر آلات موجود ہے 32 ہزار این 95ماسک تقسیم کرچکے ہیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر 20 کروڑ روپے ریلیز کردئیے گئے نوجوان کورونا کے حوالے سے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات سرانجام دے وفاقی حکومت سے 5 ہزار پی سی آر کٹس،پی پی ای کے ڈیڑھ لاکھ کٹس کی درخواست کی گئی ہے 5،5 لاکھ این 95 اور سرجیکل ماسک کی درخواست کی گئی ہے کوئی ایک شخص بھی اب آسانی سے نہیں آسکتالیاقت شاہوانی نے کہا کہ اپوزیشن اس صورتحال میں بھی پوائنڑ اسکورننگ کررہی ہے پورا پاکستان حکومت بلوچستان کی تعریف کررہا ہے اپوزیشن کی تنقید بلاجواز ہے بلوچستان میں جب بھی خطرہ ہوا ہے ثنا بلوچ صوبہ چھوڑ کر بھاگ جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں