منگچر، امدادی سامان من پسند افراد میں تقسیم کرنے کے خلاف ریلی

منگچر:ہمارے افراد کو امدادی اشیا نہیں ملے ہیں امدادی سامان من پسند افراد میں تقسیم ہورہے ہیں اگر ہمارے لوگوں کو امدادی سامان نہیں ملا توہم احتجاج کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہار قبائلی وسماجی رہنما میرصدام لانگو نے لیویز تھانہ منگچر کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے میرصدام حسین لانگو کی قیادت میں تحصیل منگچر میں احتجاجی ریلی نکالی اوردھرنا دیا مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پر پرامن طورپرمنتشرہوگئے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میرصدام لانگو نے کہاکہ متاثرین میں امدادی اشیا ودیگر سامان اقربا پروری کی بنیاد پر تقسیم ہورہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے درجنوں غریب افراد ہیں جو حالیہ برف باری سے متاثرہوئیہیں لیکن انہیں کچھ نہیں دیا گیا ہے جس پر میں تحصیلدار منگچر، اے سی منگچر اورڈی سی قلات کو بھی ان کے حالات سے آگاہ کیا مگر اس کے باوجود ابھی تک ان افراد کو کچھ نہیں دیا گیا ہے اس لیے آج ہم مجبورہوکراحتجاج کررہے ہیں اور مطالبات تسلیم نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے ہم اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہرقسم کی پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ہم اقربا پروری اورمن پسند افراد کونوازنے کے روش کوختم کروانا چاہتے ہیں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی مقامی انتظامیہ ان سے مذاکرات کی ان کی مسائل کی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پرامن طورپرمنتشر ہوگئے ان کاکہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم قومی شاہراہ بلاک سمیت ہرقسم کی احتجاج کرنے پرمجبورہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں